گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عوامی وفود کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی سماجی شخصیت ملک عمران بڈھ اور پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل صدر نیک دراز وزیر کی قیادت میں عوامی وفود نے گورنر ہائوس اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔
(جاری ہے)
پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال ، صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی بھرمار، عوام کو درپیش مسائل سمیت وفاق سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفود نے ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا فیصلہ آج جاری کر دیا، جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر فیصلہ تحریر کیا۔
Post Views: 2