ڈیرہ اسماعیل خان: 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی نکلا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی تھا، ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس پی عرفان خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری میں پیٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے مدد ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی نے ویڈیو سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی ملاقات
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ میں فواد چوہدری اور عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ان سے ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کے اسپتال میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ آپ کے پتے میں پتھری ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی سےان کی خیریت دریافت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماؤں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت کے حوالے سے تھی، جس میں عنقریب تحریک انصاف کے دیگر سابق رہنماؤں کے شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔