اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی پیروی کے لیے باقاعدہ قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ لیگل ٹیم کی قیادت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کریں گے، جبکہ ٹیم میں عرفان احمد بھولا، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق نیب حکام کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب نے یہ ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی امور کی مؤثر پیروی کی جا سکے۔ نیب نے لیگل ٹیم کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دیا ہے۔

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف دینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں 5 جون کو سماعت مقرر ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ،نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • نور مقدم کو قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی
  • خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پر 37 ارب روپے خرچ
  • اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار نالے میں بہہ گئی، باپ بیٹی کی تلاش جاری
  • مون سون کا چوتھا اسپیل یا تباہی؟تحریر عنبرین علی
  • غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان
  • عدالتی اصلاحات کا ہر قدم سائلین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق اٹھایا جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • وزیراعظم نے سیف سٹی کے منصوبے  پولیس سٹیشن آن وہیلز کا افتتاح کر دیا
  • ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، پولیس اور میڈیکو لیگل ٹیم کا رہائشی فلیٹ کا ایک اور دورہ
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری