ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا،نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنھوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔
مسلمان ملک میں شدید سیلاب سے 700 ہلاکتیں، لاشیں بہہ کر اتنی دور پہنچ گئیں کہ رونا آجائے
’’جنگ ‘‘ کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں۔شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ووٹ دیا، 2017 میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جا رہا ہے، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دو چار کیا۔
عید سے پہلے بڑا ریلیف، لال مرچ کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی من کی حیران کن کمی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ پاکستان نواز شریف پاکستان ا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :