بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 جبکہ تنزید حسن نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔تاہم اس یادگار اسکور کے باوجود بنگلہ دیش کو فتح نہ مل سکی۔ پاکستان نے 197 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔میچ کے ہیرو محمد حارث رہے جنہوں نے شاندار 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ محمد رضوان نے 45 رنز بنا کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف میں بنگلہ دیش
پڑھیں:
فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
(شاہین عتیق) فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ریاست کے خلاف ٹویٹ کیس کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی ہوگئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کے کیس کی سماعت کی،عدالت میں اس بار بھی صنم جاوید کو جیل سے لاکر پیش نہیں کیا گیا جبکہ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں نیشنل کرائم ایجنسی ایف آئی اے نے درخواست دی کہ دونوں کے کیس کی سماعت جیل میں کی جاے،عدالت نے درخواست کو خارج کر تے ہوے قرار دیا کہ یہ کام ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ہے ان سے رابطہ کریں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
عدالت میں ایف آئی اے نے صنم جاوید اور فلک جاوید کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔