Jang News:
2025-07-23@21:04:40 GMT

نیویارک، سفارتی مشن کے وفد کی امریکی مندوب سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

نیویارک، سفارتی مشن کے وفد کی امریکی مندوب سے ملاقات

سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مستقل مندوب ڈورتھی شیا سے ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہذب دنیا کے لیے بھارت کا یہ جارحانہ رویہ کافی ہے کہ وہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرکے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد حملہ کرنا بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مؤقف کو غلط ثابت کرنے کے لیے کسی ثبوت کی نہیں بلکہ اس مؤقف کو من و عن بیان کردینا کافی ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے چین، روس، ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے سامنے بھی پاکستان کا مقدمہ رکھا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع

وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکافیصلہ کرلیا
  • اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • ایم آر آئی مشین کا خوفناک حادثہ، گلے میں پہنی چین نے امریکی کی جان لے لی
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
  • صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ سے نئی وفاقی جیل منتقلی کادعویٰ