اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پیر کو روس اور یوکرین ممکنہ جنگ بندی کی جانب پیش قدمی میں ناکام رہے۔ تاہم، دونوں ملکوں کے وفود نے استنبول میں اپنی ملاقات میں قیدیوں کے ایک اور بڑے تبادلے پر اتفاق کیا۔ ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان مئی کے وسط میں ہونے والی براہ راست بات چیت کی بھی میزبانی کی تھی۔

ترکی کی امریکہ، روس اور یوکرین کا سربراہی اجلاس کرانے کی پیشکش

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے تجویز پیش کی کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور ٹرمپ اس ماہ کے اواخر میں استنبول یا انقرہ میں تیسرے دور کی میٹنگ کے لیے اکٹھے ہوں۔

پوٹن اب تک ایسی ملاقات سے انکار کر تے رہے ہیں۔ لیکن زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ اہم مسائل صرف لیڈروں کی سطح پر ہی حل ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کیا چاہتے ہیں؟

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے واشنگٹن میں کہا کہ ٹرمپ، جو تین سالہ جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، سہ فریقی سربراہی اجلاس کے لیے "تیار" ہیں، اگر ایسا ہوتا ہے، "لیکن وہ چاہتے ہیں کہ یہ دونوں رہنما اور دونوں فریق ایک ساتھ میز پر آئیں"۔

یوکرین: جنگ بندی مذاکرات 'فوری' شروع ہوں گے، ٹرمپ

پوٹن اور زیلنسکی سے ملاقات کے لیے ٹرمپ کی رضامندی کے باوجود، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، استنبول میں پیر کو ہونے والی بات چیت میں کسی امریکی نمائندے نے حصہ نہیں لیا۔

اس دوران زیلنسکی نے کہا، "ہم امریکہ کے سخت اقدامات کے کافی منتظر ہیں" اور ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس پر پابندیاں سخت کریں تاکہ اسے مکمل جنگ بندی پر راضی کیا جا سکے۔

ملاقات میں کیا رہا؟

استنبول میں پیر کی ملاقات میں یوکرین نے کہا کہ ماسکو نے غیر مشروط جنگ بندی کی اس کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ اور اس کے بجائے فرنٹ لائن کے کچھ علاقوں میں دو سے تین دن کی جزوی جنگ بندی کی پیشکش کی۔

دوسری طرف ماسکو کا کہنا ہے کہ روس صرف اس صورت میں مکمل جنگ بندی پر راضی ہو گا جب یوکرین کی فوجیں چار علاقوں، ڈونیٹسک، لوگانسک، ژاپوریزیا اور خیرسون سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔

فی الوقت ان علاقوں پر روس کا جزوی کنٹرول ہے۔

ماسکو نے کییف کی نیٹو میں شمولیت پر پابندی، یوکرین کی فوج کو محدود کرنے اور مغربی فوجی حمایت ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

دونوں اطراف کے اعلیٰ مذاکرات کاروں نے تمام شدید زخمی فوجیوں اور 25 سال سے کم عمر کے قیدی جنگجوؤں کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ روس کے اہم مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ اس تبادلے میں دونوں طرف سے "کم از کم 1000" قیدی شامل ہوں گے۔

یوکرین نے بات چیت کے بعد کہا کہ دونوں فریقین نے 6000 فوجیوں کی لاشیں حوالے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

روس اپنے موقف پر مصر، یوکرین

یوکرین کے نائب وزیر خارجہ سرگئی کیسلیٹسیا نے دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا،''روسی فریق غیر مشروط جنگ بندی کی تحریک کو مسلسل مسترد کر رہے ہیں"۔

روس نے کہا کہ اس نے لڑائی میں محدود توقف کی پیشکش کی ہے۔

روس کے اہم مذاکرات کار ولادیمیر میڈنسکی نے کہا، "ہم نے فرنٹ لائن کے کچھ علاقوں میں دو سے تین دن کے لیے مخصوص جنگ بندی کی تجویز دی ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں اکٹھی کرنے کے لیے اس کی ضرورت تھی۔"

زیلنسکی نے اس کا مذاق اڑاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، "میرے خیال میں یہ 'بیوقوفی' ہے، کیونکہ جنگ بندی کا پہلا اور بنیادی مقصد لوگوں کو مرنے سے بچانا ہے۔

"

کییف کا کہنا ہے کہ وہ اس دستاویز کا مطالعہ کرے گا جو روسی فریق نے اس کے مذاکرات کاروں کے حوالے کیا تھا جس میں امن اور مکمل جنگ بندی کے متعلق دونوں کے مطالبات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ استنبول میں یہ مذاکرات 2022 ء کے موسم بہار کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلا براہ راست رابطہ تھا۔ یہ مذاکرات یوکرین کی جانب سے روسی ائیر بیسز پر کیے جانے والے حملوں کے ایک دن بعد ہوئے۔ روس اور یوکرین کے علاوہ اس میٹنگ میں ترکی کا وفد بھی موجود تھا، جو ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے استنبول میں جنگ بندی کی بات چیت کے لیے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

امریکی نائب صدر اور امریکی بزنس وومن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو پر طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کی ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔

There’s a lot of controversy over this hug between Erika Kirk and JD Vance.

Imagine being outraged over a 2.5 second hug between friends?

Help me understand. pic.twitter.com/FIuYGpqsh7

— brittany (@by__brittany) October 31, 2025


مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے اس ایونٹ کی تصاویر کے بعد ان دونوں کے تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

اس دوران نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وینس آئندہ سال کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔

ان کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 85 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

چارلی کرک کا قتل

ایریکا کرک چارلی کرک کی بیوہ ہیں، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔

عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے۔

چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق چارلی کرک ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، 2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  امریکا کا یوٹرن‘ یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے سے انکار
  • پاک افغان کشیدگی اور ٹرمپ کا کردار
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے امریکا اور چین کے درمیان عسکری رابطوں کی بحالی پر اتفاق
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری
  • پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹوماہاک میزائل فراہم کرنےکی منظوری دیدی