Daily Mumtaz:
2025-11-03@18:12:59 GMT

معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

معروف ڈرامہ نگار سائرہ رضا انتقال کر گئیں

پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی وفات کی خبر نے پاکستانی ادبی اور تفریحی حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو لازوال کہانیاں دیں، ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ’دلِ موم کا دیا‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’میرے ہمسفر‘ اور حالیہ ڈرامہ ’یحییٰ‘ نے ناظرین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔

وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت نگاری اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔

ان کے تحریر کردہ ڈرامے دلِ موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے اور انہوں نے اس کے ذریعے بےشمار داد حاصل کی۔

ان کے حالیہ ڈرامے یحییٰ میں خوشحال خان اور مدیحہ امام نے مرکزی کردار نبھائے، جسے جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا اور ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

سائرہ رضا کو گزشتہ شب اچانک شدید دل کا دورہ پڑا، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

ان کے انتقال پر ساتھی فنکاروں، مصنفین، مداحوں اور اہلِ قلم کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایک قریبی ساتھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دل ٹوٹ گیا ہے، معلوم نہ تھا کہ وہ ہماری آخری ملاقات تھی۔ ایک اور ساتھی نے پیغام میں لکھا کہ ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ وہ ہم میں نہیں رہیں۔

سائرہ رضا کی وفات ادبی اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جارہا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں

سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔

نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ  ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ  ڈینگی کے  سبب وفات پا گئیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں:حافظ نعیم
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • بگ باس: ساتھی خاتون کی تضحیک کرنے پر سلمان خان کی طرف سے امیدواروں کی سخت سرزنش