ملزم ثنایوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا،آئی جی اسلام آباد کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ملزم ثنایوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا،آئی جی اسلام آباد کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے دعوی کیا ہے کہ ملزم ثنایوسف سے دوستی کرناچاہتاتھا،مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر انتہائی قدم اٹھایا۔
آئی جی اسلام آبادعلی ناصررضوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملزم عمر حیات میٹرک پاس ہے، اسکے والد گرڈ 16کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں،ملزم فیصل آباد کا ہی رہائشی ہے۔آئی جی علی ناصررضوی کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کا قتل سانحہ ہے کسی بھی بیٹی کا بے دردی سے قتل ہوجانا پولیس کیلئے چیلنج تھا،اسلام آبادپولیس نے کیس کوبہت پروفیشنل اندازمیں لیا،ثنایوسف کو2جون کو شام 5بجے ملزم نے گھر کے اندر 5گولیاں ماریں۔
پولیس نے قتل کیس کی تفتیش کیلئے7ٹیمیں بنائیں،تفتیش کیلئے 113کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی گئیں، 300سے زیادہ کالز کا تجزیہ کیا گیا، سوشل میڈیا سمیت مختلف پہلوں کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے 11چھاپے مارے گئے،اسلام آبادمیں 3، فیصل آبادمیں 2 اورجڑانوالہ میں ایک مقام پر چھاپہ ماراگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کیے جانے کا امکان، مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کیے جانے کا امکان، مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ جرنلسٹ ہاوسنگ سوسائٹی فیز2 کیلئے 40 کروڑ گرانٹ کی منظوری اسلام آباد میں عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں سے 135.89 ملین روپے کی ریکارڈ آمدن یو اے ای میں پاکستانی سفیر کی جانب سے انڈیکس ایکسچینج کی مہم کی بھرپور تائید بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی جی اسلام آباد
پڑھیں:
والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔
لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔
اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔