کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار کے تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکے سدھیر نے کہا کہ میری بہن ڈیفنس میں دفتر میں نوکری کرتی ہے، خیابان اتحاد میں دونوں بہنوں کو لینے جا رہا تھا، جیسے ہی بہنوں کے قریب پہنچا تو گاڑی سے ٹکر ہوئی۔
متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار شخص نے تشدد کرنا شروع کر دیا، میں معافی مانگتا رہا مگر وہ مارتے رہے، قریب موجود شخص نے اسلحہ کے زور پر گاڑی میں بٹھایا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ایک اور شخص گرفتار کراچی: ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار پر بہنوں کے سامنے تشدد کرنے والا ملزم گرفتارسدھیر نے بتایا کہ اسلحہ بردار شخص بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتا رہا، سلمان فاروقی اور دوسرے شخص سے بہنیں معافی مانگتی رہیں، ان افراد نے شدید تشدد کے بعد دھمکا کر چھوڑ دیا۔
یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔
واضح رہے کہ شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو کل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم تشدد کرنے والے ایک اور شخص کو بھی پولیس نے آج گرفتار کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹرسائیکل سوار ڈیفنس میں سوار شخص
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔