لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گجومتہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔
deکراچی منگھو پیر تھانہ کی حدود ناردرن بائی پاس پر.
حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ حارث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل تیز رفتار
پڑھیں:
9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
فائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔
اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔
لاہور، سرگودھا لاہور اور سرگودھا کی انسدادِ دہشت...
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے ویڈیوز ثبوت ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث ہیں، پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سزائیں پہلے ہونے چاہئیں تھیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 14 مقامات پر املاک کو آگ لگائی گئی، 9 مئی کے ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا ہوئی، تمام لوگ پی ٹی آئی رہنماؤں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھے۔