بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہی وہ بیمار ہوجاتے تھے، ندا یاسر کا نظر بد کا شکار ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ نظرِ بد ایک حقیقت ہے اور اور ان کا خاندان کئی بار اس کا شکار ہوا ہے۔
اپنے حالیہ پروگرام میں بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے اور میں نے اس کو کئی بار محسوس کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ جب بھی میں اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی تو وہ بیمار ہو جاتے تھے اور کبھی ان کا پیٹ خراب ہو جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب مجھے سمجھ آتا ہے کہ لوگ بچوں کی تصاویر پر ایموجی کیوں لگا دیتے ہیں بعض لوگ اس پر ہنستے ہیں کہ ایسا کیوں کیا لیکن میں کہتی ہوں کہ وہ لوگ ٹھیک کرتے ہیں کیونکہ میں نے کبھی ایموجی نہیں لگائی بچوں کی تصویریں ایسے ہی اپلوڈ کر دیں جس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ نظر برحق ہے۔
پروگرام میں شامل اداکارہ بینا چوہدری نے بھی نظر بد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی وہ اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتی ہیں، اُسی دن ان کے درمیان جھگڑا ہو جاتا ہے جس پر ندا یاسر نے کہا کہ آج ان کی شادی کی سالگرہ ہے اب دیکھتے ہیں ان کے اور یاسر کے درمیان کب جھگڑا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا اپنا کام کر رہے ہیں اور دونوں اپنے اپنے شعبوں میں مضبوطی سے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ یاسر نواز ایک مشہور ہدایت کار اور کامیاب اداکار ہیں جبکہ ندا یاسر کئی برس سے مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔ اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے زائد ہے۔
مزیدپڑھیں:قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری میں ہونے والے فراڈ سے کیسے بچا جائے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ندا یاسر بچوں کی کہا کہ
پڑھیں:
پسند کی شادی پر بہن کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔