(سندھ بلڈنگ ) منہدم شدہ عمارتوں کو تعمیر ات کی چھوٹ پر وصولیاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ڈائریکٹر سید ضیاء نے عید کی تعطیلات پر خطیر رقم بٹور لی ، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیر شروع
ناظم آباد نمبر2پلاٹ نمبرD8/9اور پلاٹ نمبر 2J17/5 پر خلاف ضابطہ تعمیر کی اجازت
عمیر المعروف بے بی پر افسران کی نوازشات ، غیر قانونی عمل پر چشم پوشی ، جرأت رپورٹ
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی عیدی مہم شروع دھواں دھار آپریشن میں منہدم کی جانے والی عمارتوں کی عید کی تعطیلات میں ازسرنو تعمیر کی چھوٹ جاری آپریشن میں بھی مخصوص عمارتوں کو انہدام سے محفوظ رکھا گیا جرآت سروے رپورٹ کراچی اسٹاف رپورٹر وسطی پر قابض ڈائریکٹر سید ضیا نے عیدی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت گزشتہ دنوں وسطی میں دھواں دھار انہدامی کاروائیوں میں منہدم کی جانے والی عمارتوں کو عید کی تعطیلات میں ازسرنو تعمیر کی چھوٹ دی جارہی ہے جس میں ناظم آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر D8/9 منہدم کی جانے والی بالائی منزل کی عمیر المعروف بے بی نے خطیر رقم ادا کرنے کے بعد ازسر نو تعمیر کی چھوٹ حاصل کر لی ہے جرآت سروے کے دوران یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ ناظم آباد ہی کے رہائشی پلاٹ نمبر 2J17/5 پر کمرشل پورشن یونٹ کی خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے بھی محفوظ رکھا گیا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دوہرے معیار پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔