گائے کو برگر کھلانے کی ویڈیو وائرل، ’بعد میں ہم ان کا برگر کھائیں گے‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں اور خاص طور پر جانوروں کو دی جانے والی مختلف خوارکیں سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔ کبھی گائے کو پان کھلانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی گول گپے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص گائے کو برگر میں چارہ ڈال کر کھلاتا نظر آ رہا ہے جسے وہ مزے سے کھاتی ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس کو ’بیف برگر‘ کہتے ہیں۔ مصباح نبیل کہتی ہیں کہ یہ برگر گائے کے لیے صرف ایک نوالہ ہے۔ ساجد علی کا کہنا تھا کہ آپ نے گائے کے لیے برگر پیک نہیں کیا اور نہ ہی گائے نے اس کے پیسے آپ کو دیے۔
مہروز خان نے کہا کہ مزہ نہیں آیا برگر میں کیچپ اور مایونیز بھی ڈال دیتے جبکہ ایک صارف نے کہا کہ عید کے بعد یہ سب کچھ آپ کھائیں گے۔
میر خان نے لکھا کہ اس بیچاری گائے کو پتہ ہی نہیں ہے کہ برگر کھلانے والا عید کے بعد اس کا چپلی کباب بنا کر کھائے گا، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس کو جانور کو برگر کھلانے کا آئیڈیا مل گیا ہے۔
ایک صارف نے گائے کو برگر کھلانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں ہم ان کا برگر کھائیں گے۔ سلمان بٹ کہتے ہیں ان کو بھی جنک فوڈ پر لگا دیا۔
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک گائے کو کراچی کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا جو ایک دکان کے سامنے آ کر رکتی ہے جہاں دکان میں موجود شخص اسے پان کھلاتا ہے جسے وہ مزے سے چباتی نظر آتی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں ایک شخص گائے اور اس کے بچے کو گول گپے کِھلا رہا ہے جو دونوں بہت شوق سے کھارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عید قربان عیدالاضحیٰ گائے برگر گائے کی ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عیدالاضحی گائے برگر گائے کی ویڈیو وائرل ویڈیو وائرل برگر کھلانے ایک صارف کی ویڈیو کو برگر گائے کو کہا کہ
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل