حافظ آباد میں شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
حافظ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مبینہ طور پر جوڑے کو اغواء کرنے کے بعد ملزمان نے شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ کردیا۔ میڈیا رپورٹس متاثرین نے واقعے کی ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان پر متعدد مسلح افراد نے حملہ کیا اور اغواء کرنے کے بعد ایک قبرستان کے قریب ویران جگہ پر لے گئے جہاں انہیں جسمانی تشدد اور خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے سامان بھی چھین لیا، شوہر کی جانب سے بار بار جنسی زیادتی سے روکنے کی درخواست کے باوجود ملزمان نے اس کی بیوی کا گینگ ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنانے کے بعد بلیک میل کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہم نے واقعے کی اطلاع دینے میں تاخیر کی کیوں کہ ملزمان نے ہمیں دھمکی دی تھی کہ اگر ہم نے قانونی کارروائی کی یا طبی معائنہ کرایا تو وہ ہمیں جان سے مار دیں گے لیکن ملزمان نے حملے کی فوٹیج انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی ہمیں جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے، جس کے لیے پولیس کو کل 8 مشتبہ افراد میں سے 4 کے نام بتادیئے ہیں۔(جاری ہے)
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے بتایا کہ جوڑے کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور دیگر قانونی پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنہیں 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا، مشتبہ افراد کی ویڈیو فوٹیج کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ دوسری طرف پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا اور پولیس نے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 10 بچے بازیاب اور 800 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد ہوئیں، ویڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر 100 سے 500 ڈالرز میں فروخت کی گئیں، جرمن باشندہ 2 رکنی گینگ کا سرغنہ نکلا، انٹرپول کے ذریعے جرمن باشندے کوطلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔