پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب کے بارے میں گائیڈ لائنز دیدی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔

حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔

اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں، چھت کی صفائی یقینی بنائیں، ژالہ باری سے بچاؤ کیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلز منتخب کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ انورٹر اور چارج کنٹرولر پر سرج پروٹیکشن ڈیوائسز نصب کریں، غیر معیاری سولر پینلز حادثات کا باعث بنتے ہیں، ہدایات پر عمل کر کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی تنصیب

پڑھیں:

دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں

دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

زمینی کٹاؤ سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔

زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔

سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹاؤ سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے اور سیلابی علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے اور سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
  • دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں
  • مری پتریاٹہ ٹاپ پر دلکش ٹری ہاؤس سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
  • سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ
  • وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
  • سعودی عرب: ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟