نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے مستقل فائر بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

اس قرارداد کو سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان کی حمایت حاصل ہے، جنہوں نے ووٹنگ کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے، تاکہ وہاں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی قرارداد میں شامل ہے۔

مزید براں، قرارداد میں غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد رکاوٹیں ختم کرنے اور امدادی سامان کی محفوظ تقسیم کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہے جب غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اور دنیا بھر میں جنگ بندی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا

جنیوا: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان اور کویت کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں حماس رہنماؤں کے خلاف اسرائیلی فضائی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

اسرائیل نے اس انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی بھی نتیجہ انسانی حقوق کے نظام پر دھبہ ڈالے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو دوحہ میں حماس رہنماؤں کے اجلاس پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد شہید ہوئے، تاہم حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

حماس ذرائع کے مطابق حملے کے وقت اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی اور امریکی صدر کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔


 

متعلقہ مضامین

  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنیوالے ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • آئرلینڈ کا غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد