سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جنوری تک 6 کروڑ 69 لاکھ سوشل میڈیا صارفین موجود ہیں،انسٹاگرام اور ٹک ٹاک زیادہ مقبول پلیٹ فارمز بن چکے ہیں۔
غلط معلومات، بدنیتی پر مبنی خبریں اور ڈیجیٹل پراپیگنڈا خطرہ قراردیا گیا ہے ،بچے اور خواتین آن لائن دنیا میں خطرے میں رہنے والے افراد میں شامل ہیں۔
بچوں کو سائبر بُلِیئنگ، آن لائن گرومنگ اور غیر موزوں مواد کا سامنا ہو سکتا ہے،خواتین کو شناخت کی چوری، ہراسانی اور تصویری بلیک میلنگ کے خطرات لاحق ہیں۔
مِس انفارمیشن غلط غیر ارادی اورڈس انفارمیشن جان بوجھ کر گمراہ کرنے کا عمل ہے،ڈیجیٹل پراپیگنڈا کا مقصد عوامی رائے کو مخصوص سیاسی یا نظریاتی سمت میں لے جانا ہوتا ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ جھوٹی خبریں، خوف و ہراس افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرتی ہیں،جھوٹی معلومات سے افراد اور اداروں کی ساکھ کو نقصان ہوتاہے۔
فراڈ اور آن لائن اسکیمز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،آن لائن فراڈ اور اسکیمز کے مختلف طریقے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
نیشنل سرٹ نے سوشل میڈیا پر شعور، احتیاط اور ذمہ داری کے مظاہرے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفرد اور مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں، پاس ورڈ مینجر سے مدد لیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ا ن لائن
پڑھیں:
علیزے شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف: "میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، مجھے جان بوجھ کر دھکا دیا گیا"
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میزبان جگن کاظم نے واقعے کو سنجیدہ لینے کے بجائے ان کے گرنے کا مذاق اُڑایا، جو کسی اداکارہ کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر عوامی تقریب میں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ مزید خاموش نہیں رہیں گی اور انڈسٹری میں ہونے والے ہر ناپسندیدہ اور توہین آمیز سلوک کے خلاف آواز بلند کریں گی۔ علیزے شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی بڑی تعداد نہ صرف ان کے انکشافات پر حیرت کا اظہار کر رہی ہے بلکہ ان کی ہمت کو بھی سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کر رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شازیہ منظور اور جگن کاظم ان الزامات پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور آیا انڈسٹری ایسے رویوں کے خلاف کوئی مؤثر قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔