اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرائے میں اضافہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سی ڈی اے نے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں حالیہ 50 روپے اضافے کو واپس لے لیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کرایوں میں اضافہ واپس لیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہدایت دی تھی کہ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے، جس کے بعد سی ڈی اے نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق این-فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی بس کا کرایہ بدستور 90 روپے برقرار رہے گا۔ کرایوں میں کمی کے اس فیصلے سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جون کو گرین لائن، بلیو لائن اور اورنج لائن میٹرو سروسز کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا، جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد میٹرو الیکٹرک بسیں اورنج لائن بلیو لائن شہباز شریف گرین لائن.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد میٹرو الیکٹرک بسیں اورنج لائن بلیو لائن شہباز شریف گرین لائن الیکٹرک بس کرایوں میں
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔