کراچی ایئرپورٹ رن وےاپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوگیا، پی اے اے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔
پی اے اے انتظامیہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےدوبارہ تعمیر ہونے والے رن وےمنصوبے کی پیش رفت مئی کے ہدف 51 فیصد سے تجاوز کر گئی۔
پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوچکا۔ درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ سائٹ پر پہنچا دی گئی۔ان آلات کے حوالے سے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کی۔ جولائی 2024 میں شروع ہونے والا منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کی قوی امید ہے۔ آٹھ اعشاریہ تین بلین روپے مالیت کے منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے ڈبل شفٹس میں کام جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔