کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی دوبارہ تعمیر کا کام 33 فیصد مکمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی دوبارہ تعمیر کا کام 33 فیصد مکمل ہوگیا۔
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے حکام کے مطابق درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ ایئرپورٹ پر پہنچا دی گئی۔
حکام نے کہا کہ ان آلات سے متعلق انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی لی ہے، 8 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا منصوبہ جولائی 2024 میں شروع ہوا تھا۔
پی اے اے کے حکام کا کہنا تھا کہ منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
اپنے ایکس پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حب ڈیم کی 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کا کام مکمل کر لیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے، سندھ حکومت کے تعاون سے 12.8 ارب روپے کی لاگت سے یہ کینال بنائی گئی ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم کی نئی کینال کا کام 9 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، کراچی کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پانی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔