سلیکشن کمیٹی میں پھر بڑی تبدیلیاں ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ایک مرتبہ پھر بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے اظہر علی، اسد شفیق اور علیم ڈار کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ایسے نام لائے جانے پر غور ہورہا ہے، جو صرف فیصلوں کی توثیق کرنے کے بجائے ٹھوس اقدامات اٹھاسکیں جبکہ سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی20 میں سلیکشن کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: مینٹورز 2 کروڑ روپوں کیلئے برطرفی کے انتظار میں!
تاہم دونوں کھلاڑیوں کو اب بھی ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں موقع دیا جائے گا۔
بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے اشارہ دیا ہے کہ اسد شفیق اور اظہر علی سلیکشن کمیٹی میں فعال طور پر شامل نہیں جبکہ علیم ڈار کا بھی عہدے پر برقرار رہنے کا امکان معدوم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: "یہ ہمارے بیگ اٹھاتا تھا" نعمان نیاز اور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
بنگلادیش کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز کے دوران اسد شفیق اور اظہر علی نے ٹیم ڈائریکٹر مائیک ہیسن کے ساتھ 16 رکنی اسکواڈ کے حتمی انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلیکشن کمیٹی میں
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
کراچی:
ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی ابرآلود رہے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Tagsپاکستان