’ہم نے محبت کا جہاں بسا لیا‘، حنا خان راکی جیسوال کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔
جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انہیں شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا دو مختلف دنیاؤں سے آ کر ہم نے محبت کا ایک جہاں بسا لیا۔ ہمارے اختلافات مٹ گئے، ہمارے دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن بنا جو صدیوں قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا سکون، روشنی اور امید بن گئے ہیں۔ آج ہمارا ساتھ محبت اور قانون کے مقدس بندھن میں ہمیشہ کے لیے جُڑ گیا ہے۔ بطور بیوی اور شوہر آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے طلبگار ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
یاد رہے کہ حنا خان اور راکی جیسوال کا رشتہ 13 سالوں پر محیط ہے۔ ان کی پہلی ملاقات مشہور ٹی وی ڈرامہ ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی، راکی جیسوال اس ٹی وی سیریل کے پروڈیوسر تھے جبکہ حنا نے ’اکشرا‘ کا کردار نبھایا تھا۔ سنہ 2017 میں انہوں نے اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ حنا خان نے جون 2024 میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خود میں تیسرے درجے کی بریسٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی تھی۔ حنا خان کینسر کے علاج کے دوران متعدد تقریبات، ایوارڈز شوز اور فلاحی پروگرامات میں نظر آتی رہیں اور لوگ ان کی بہادری کی تعریفیں کرتے رہے۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی سرجری اور کیموتھراپی مکمل ہوچکیں اور اب وہ امیونوتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حنا خان حنا خان شادی کینسر.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وزیر رانا تنویر حسین نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر میں چینی کی ہموار فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔وہ اسلام آباد میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کر رہے تھے۔یہ اجلاس چینی کی قیمتوں کے تعین کی موجودہ صورتحال اور حکومت کے نوٹیفائیڈ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو گرام کی تعمیل کے لیے بلایا گیا تھا۔وزیر نے کہا کہ حکومت مارکیٹ میں اس طرح کی ہیرا پھیری کو برداشت نہیں کرے گی جس سے عام شہری پر غیر منصفانہ بوجھ پڑے۔
اشتہار