قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نئے انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف کاکا نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا تھا ۔
ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ثناءکے والد کے انکشافات
چترال میں موجود سید یوسف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ قتل سے کچھ دیر قبل ثناء نے والدہ کو یہ کہہ کر مارکیٹ بھیجا تھا کہ عید آ رہی ہے کپڑے دھونے ہیں، آپ مارکیٹ جاکر سرف لادیں جس کے بعد قاتل نے اسی موقع سے فائدہ اٹھایا اور گھر کے اندر گھس کر ثناء کو گولیاں مار کر چلاگیا۔
سید یوسف حسن نے واقعے کی عینی شاہد اور ثناء کی پھوپھو جو قتل کے وقت گھر میں موجود تھیں ان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قاتل گھر میں کیسے داخل ہوا اس حوالے سے کچھ نہیں معلوم لیکن اس وقت ان کے گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا ۔
ثناء کے والد نے بتایا کہ ’ گھر میں گھستے ہی یہ لڑکا ثناء کے کمرے میں داخل ہوگیا، قتل کے وقت میری چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود تھیں، فائرنگ کی آواز سے اسے محسوس ہوا جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو، اس آواز کو سنتے ہی بہن ثناء کے کمرے کی طرف بھاگی تو اس لڑکے کو ثناء کے کمرے سے نکلتے دیکھا جب میری بہن نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس لڑکے نے میری بہن پر بھی پستول تان لی لیکن جب پستول نہیں چلی تو لڑکا وہاں سے بھاگ نکلا ‘ ۔
سید یوسف حسن کے مطابق ’میری بہن بھی اس لڑکے کو ڈاکو سمجھ کر اس کے پیچھے بھاگی، اس وقت تک وہ نہیں جانتی تھی کہ ثناء کو گولیاں لگ چکی ہیں ،اس لڑکے کے بھاگ جانے کے بعد میری بہن کو گھر جاکر پتا چلاکہ ثنا کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا‘۔
ثناء کے والد نے مزید بتایا کہ ’ میں اس دن گھر پر موجود نہیں تھا لیکن گھر کے نزدیک ہی ایک دوست کے پاس بیٹھا تھا جب دوست کو کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ ایک ایمرجنسی ہو گئی ہے جس کے بعد میری اہلیہ نے بھی مجھے کال کرکے ساری صورتحال بتائی، میں بھی اسپتال پہنچا تو پتا چلا کہ ثناء انتقال کرگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سول سرونٹس ترمیمی بل کی منظوری دے دی تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ علی امین گنڈاپور پر رشوت دینے کا الزام؛ الیکشن کمیشن میں نااہلی کے لیے درخواست دائر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع پاک بھارت جنگ: وزیراعظم نے نقصانات کے جائزے کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ثناء یوسف گھر میں کے والد قتل کے
پڑھیں:
بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا
منجھی ہوئی اداکارہ اسماء عباس نے ایک مارننگ شو میں بہوؤں کے دیر تک سوئے رہنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ورسٹائل اداکارہ اسماء عباس نہ صرف اداکاری میں جادو جگاتی ہیں بلکہ گھریلو زندگی میں بھی اپنے خاص انداز سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔
حال ہی میں وہ اپنی بہو ثمین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں جلوہ گر ہوئیں اور روایتی ساس کے بجائے ایک شفیق ماں کی طرح نظر آئیں۔
ان کی بہو ثمین نے اپنی شادی کے بعد پہلے دن کا واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ میں اتنی نروس تھی کہ الارم لگا کر سوئی لیکن جب صبح الارم بجا، تو بند کرکے دوبارہ سو گئی۔
بہو ثمین نے مزید بتایا کہ جب میں دوبارہ ہڑبڑا کر اُٹھی تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ میں ڈر گئی کہ پہلے ہی روز ساس سے ڈانٹ کھانا پڑے گی۔
ثمین نے بتایا کہ جب میں نیچے گئی تو میری ساس اسما عباس قریب آئیں اور پیار سے کہا کہ جاؤ دوبارہ سو جاؤ، مکمل نیند لو۔
جس پر اسماء عباس نے لقمہ دیا کہ مجھے بہوؤں کے دیر سے اٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ جب وہ دیر سے اٹھتی ہیں تو مجھے میری بیٹی زارا یاد آتی ہے جسے سونے کا بہت شوق ہے۔
اسما عباس نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں میری بہوئیں پڑھی لکھی ہیں، باہر نکلیں اور جاب کریں۔ گھر بیٹھ کر کیا کریں گی۔ ویسے بھی، ہمارے گھر میں کام کے لیے ہیلپر موجود ہیں۔
اداکارہ اسماء عباس نے مزید کہا کہ میں بہو کو سلیپنگ سوٹ میں دیکھنا پسند نہیں کرتی، انھیں بن سنور کر رہنا چاہیئے۔
TagsShowbiz News Urdu