Islam Times:
2025-07-23@20:11:11 GMT

کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

کراچی میں پھر زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا جھٹکا 2 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوبی حصوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں اور سیلاب کی تباہ کاریاں: عالمی موسمیاتی ادارے نے اہم اعلان کردیا

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے علاقوں بارکھان، ژوب، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، تاہم صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ اور کراچی سمیت جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان، شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں، 3 سیاح جاں بحق، 15 سے زائد لاپتا

محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اربن فلڈنگ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ محکمہ موسمیات موسلا دھار بارش

متعلقہ مضامین

  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • موجودہ مون سون سسٹم کراچی کومتاثر نہیں کرے گا: ڈی جی محکمۂ موسمیات
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس  
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی