سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ہے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے. جس کا ہماری زندگیوں پر گہرا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت برسرِ اقتدار آئی تو ماحولیات کا کوئی سیکرٹری موجود نہیں تھا. لیکن حکومت نے فوری طور پر اس اہم شعبے پر توجہ دی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں  اور مختلف منصوبوں کے تحت عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے ’پلانٹ فار پاکستان‘ منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں شجرکاری کی جا رہی ہے .

تاکہ ماحولیاتی توازن بحال کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ائرکوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ، 50 ائرمانیٹرز لگائے ہیں. نوائرمنٹل فورس کوضروری سامان سے لیس کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے. آبی ذخائرمیں اضافہ، اقدامات اٹھا رہے ہیں.پی ٹی آئی نے پنجاب میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے اس موقع پر اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آج پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کا دن منایا جا رہا ہے. جس کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا اور مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا کہ

پڑھیں:

جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکھٹے ہوئے ہیں، اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یو این سکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کرائے ، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،  بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا،  اس جارحیت کے بعد سوال ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟ اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے ، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں۔ غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، ہم نے اجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، وزیر بلدیات سندھ
  •  اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے:مریم نواز
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم
  • ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے 300 یومیہ منصوبہ