ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا، پنجاب نے ایک سال میں وہ اقدامات کیے ہیں، جن کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماحولیات کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلی کلائمیٹ پالیسی، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان نافذ کردیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے صوبہ پنجاب میں ماحولیات میں بہتری کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے سد باب کےلیے پہلی بار امیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن شروع کی گئی، اس کے علاوہ پنجاب کو پاکستان کی پہلی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انوائرمنٹ فرینڈلی اسٹارٹ اپس اور بزنس کےلیے 15 ارب روپےکا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے مزید بتایا کہ لاہور میں الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنز میں مزید 1100 الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں الیکٹرک وہیکلز کےلیے چارجنگ اسٹیشن بنائے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایک سال میں مریم نواز بتایا کہ
پڑھیں:
نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ عوامی خدمت اور عملی اقدامات پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ میانوالی میں سیلاب متاثرین سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ایسا سن رہی ہوں کہ تنقید اس لیے ہو رہی ہے کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہیں؟ کیا عوام کی خدمت کرنا جرم ہے؟
انہوں نے کہا کہ گجرات سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اور وہاں جدید سیوریج سسٹم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حالات سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے لیکن میدانِ عمل میں اتر کر کام کرنا ہمت اور حوصلے کا کام ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کابینہ کے وزراء اس وقت دن رات میدان میں موجود ہیں، اور انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ جب تک سیلاب متاثرین کو مکمل ریلیف نہیں مل جاتا، وہ فیلڈ سے واپس نہ آئیں۔
انہوں نے کہا جب میں کشتی میں بیٹھی تو کہا گیا کہ سی ایم کشتی میں کیوں گئی؟ اگر خدانخواستہ ڈوب جاتی تو؟ تنقید کرنے والوں سے کہتی ہوں، میں تمہاری بے بسی سمجھتی ہوں، لیکن کام کیے بغیر بیٹھنا میری فطرت میں نہیں۔
وزیراعلیٰ نے ماضی کے حکومتی رویے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں جب ملک سیلاب کی زد میں تھا، اس وقت کے وزیراعظم نے صرف فضائی دورہ کیا، عینک ٹھیک کی، اور بس کہہ دیا: ’اوہو، بہت تباہی ہوئی ہے۔‘ مگر میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، کام کر کے دکھاؤں گی، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔”
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر وزیراعلیٰ خود میدان میں نکلتی ہے تو باقی سسٹم بھی متحرک ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بیٹی ہونے کے ناطے وہ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، اور ہر مشکل وقت میں ساتھ رہیں گی۔