پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر پاکستان نے کہا کہجمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اورنوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اورملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا ہو گا۔
صدر آصف علی زرداری نے زور دیکر کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے تنظیموں کو سخت محنت کرنا ہوگی، میں جلد ضلعی سطح پر کارکنوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کرونگا، بھٹو شہید بی بی شہید کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج صدرِ پاکستان ہوں،بیرسٹر عامر حسن نے ملاقات میں صدر مملکت کو تجاویز پیش کیں کہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدوں پر نظریاتی اور اہل لوگ ہو نے چاہئیں،الیکٹیبلز انتخابی سیاست کریں پارٹی تنظیم سازی میں نظریاتی نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ تھی اور بعد میں نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔