پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،صدر آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا ہو گا۔
صدر آصف علی زرداری نے زور دیکر کہا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے تنظیموں کو سخت محنت کرنا ہوگی، میں جلد ضلعی سطح پر کارکنوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کرونگا، بھٹو شہید بی بی شہید کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج صدرِ پاکستان ہوں،بیرسٹر عامر حسن نے ملاقات میں صدر مملکت کو تجاویز پیش کیں کہ پیپلز پارٹی کے تنظیمی عہدوں پر نظریاتی اور اہل لوگ ہو نے چاہئیں،الیکٹیبلز انتخابی سیاست کریں پارٹی تنظیم سازی میں نظریاتی نوجوانوں کو آگے لانا ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔