لاہور+اسلام آباد ( نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان آصف  زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی کوشش کریں گے، جنوبی پنجاب  تنظیم کی کارکردگی قابل اطمینان ہے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر مرحوم شیخ رفیق احمد کی صاحبزادی  ڈاکٹر حمیرہ راشد، ڈاکٹر راشد ضیا، ڈاکٹر مکرمہ راشد اور فرخ مرغوب صدیقی پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ صدر زرداری نے دوران کہا کہ پنجاب میں شیخ رفیق احمد  کے دور صدارت میں رحیم یار خان سے اٹک تک  پوری تنظیم سرگرم ہوتی تھی۔ وفد نے صدر سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی تنظیم ایک کر دی جائے جس پر صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے اس لیے اب ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے شیخ رفیق احمد کی پارٹی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاروق لغاری کی جگہ ہم شیخ رفیق کو صدر بناتے تو پیپلز پارٹی کبھی مشکلات کا شکار نہ  ہوتی اور پارٹی میں کوئی غداری کرنے کی جرأت  نہ کرتا۔صدر نے جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر لی جامیونگ کو مبارکباد پیش کی‘ صدر مملکت نے علاقائی و عالمی امن کے فروغ کے لئے جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وفد نے صدرِ کو جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں میں عوامی مسائل، مقامی ترقیاتی ترجیحات اور تنظیمی ڈھانچے کو مؤثر بنانے سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ایجنڈے، انتخابی تیاریوں، کارکنان کے ساتھ زمینی روابط اور پارٹی کے نظریاتی بیانیے کو مزید مضبوط بنانے پر مشاورت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی مقصد ملک کے محروم، محنت کش اور نظر انداز شدہ طبقات کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی پنجاب نہ صرف جمہوری حوالے سے اہم خطہ ہے بلکہ یہاں کے عوام کی محبت اور قربانیاں پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس خطے کو اپنی سیاسی ترجیحات میں سرفہرست رکھتی ہے۔ صدر زرداری نے اعلان کیا کہ وہ عیدالاضحیٰ کے بعد جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

کلیم اختر:صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد  کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔

مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

انتظامیہ نے7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔

 نوید شہزاد مرزا  کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز
  • حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل
  • جنوبی ایشیا میں زندان میں تخلیق پانے والے ادب کی ایک خاموش روایت
  • صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا، پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا
  • اساتذہ کا وقار
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
  • ایم کیو ایم کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے، سعدیہ جاوید
  • ایم کیو ایم کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلاف بیان بغض پیپلز پارٹی ہے: سعدیہ جاوید