صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں بجٹ میں صوبوں اور اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق ہوا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے بیرونِ ملک پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرنے کو سراہا۔
صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پنجاب کی سطح پر بھی مل کر چلنے کو ضروری قرار دیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناقص کارکردگی پر صدر زرداری پارٹی عہدیداروں سے ناخوش ہیں۔
صدر زرداری نے پارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کےلیے قیادت کو ہدایات جاری کیں جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی کو سراہا۔
گورنر پنجاب نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو درپیش مسائل پر صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ بھی دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔