جنوبی افریقی کرکٹر کا منشیات کیس، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ساؤتھ افریقن انسٹیٹیوٹ فار ڈرگ-فری اسپورٹس (ایس اے آئی ڈی ایس) نے پروٹیز فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا کے کوکین کے استعمال کی تصدیق کر دی۔ ممنوعہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فاسٹ بولر کو ایک مہینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جنوبی افریقی ادارہ (جو کہ ورلڈ اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا ایک فریق ہے) پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی کی اپیل کی مہلت ختم ہونے کے ایک مہینے بعد منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج شائع کر دیتا ہے۔
3 جون کو ادارے کی جانب سے شائع کی گئی تفصیلات میں کیگیسو رباڈا کے ٹیسٹ نتائج میں بینزوئلیکگونائن کی موجودگی کی تصدیق کی گئی جو کہ کوکین کی کھپت کے نتیجے میں بنتا ہے۔
بینزوئلیکگونائن کوکین کے جسم میں داخل ہونے کے بعد جگر میں بنتا ہے اور پیشاب سے خارج ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کیگیسو رباڈا کا ٹیسٹ جنوبی افریقی ٹی 20 لیگ کے دوران 21 جنوری کو کیا گیا تھا۔ جس کے بعد نتائج سے قبل انہوں نے پوری لیگ میں ایم آئی کیپ ٹاؤن اور چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔
ان کو ٹیسٹ کے نتائج کے متعلق مارچ کے آخر میں معلوم ہوا جس کے بعد یکم اپریل سے یکم مئی تک ان پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی گئی، جس کی وجہ سے وہ آئی پی ایل کے بڑے حصے میں شریک نہ ہو سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔
مزید :