مزمل اسلم : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی پر بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا ضروری ہے، وفاق اور خیبر پختونخوا بجٹ پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔

مزمل اسلم  نے کہا کہ نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ میں بھی کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروادیں، وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کہا تھا کہ ملاقات کروا دی جائے گی، ملاقات تو درکنار ہمیں اڈیالہ کے گیٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور روک رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی حکومت کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ ہم آپ سے تعاون نہ کر سکیں، بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، ہمیں وفاقی بجٹ میں نظرانداز کیا گیا، کے پی میں اتنی اچھی معاشی صورتحال ہے، ایسی 77 سال میں کبھی نہیں تھی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے ایک ہی مطالبہ کیا این ایف سی کا اجلاس بلایا جائے اور جس کا جو حق بنتا ہے وہ دیں، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی اگست میں این ایف سی کا 11واں اجلاس بلائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے سے ملاقات نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات عظمی خباری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو یہ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، یہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جو بی کلاس کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو بھی نہیں ملتیں، اس لئے ان کے بیان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جو شخص عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا تھا، وہ کس منہ سے یہ جھوٹ بول رہا ہے کہ جیل میں وضو کیلئے گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جو دوسروں کے اے سی اتارنے کے دعوے کرتے تھے، وہ آج جیل کی سہولتوں کے حوالے سے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، جس جماعت کو آج کوئی نہیں لیڈ کر رہا، وہ احتجاجی تحریک کیا چلائے گی؟۔عظمی بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں اور جو لوگ انقلاب لانے کا دعوی کرتے تھے، وہ بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو شخص قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے استعمال کرتا ہے، اس کے اپنے بچے امریکا میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں، پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اور اب وہ کسی بھی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،گنڈا پور ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،گنڈا پور خیبرپختونخوا سے 3نومنتخب اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی چندے کے لیے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • بانی پی ٹی آئی چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • ملک میں ایک شخص کی مرضی چل رہی ہے( عمران خان)
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی درد سر، راجر بنی کی صدارت خطرے میں
  • چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • 26ویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان