تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرین کے سرکاری دورے پر پابندی عائد کر دی، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کوئی رکن سپیکر کے وفود میں بیرون ملک نہیں جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر کی جانب سے مدعو کردہ دیگر تقریبات میں بھی پی ٹی آئی کا رکن شرکت نہیں کرے گا۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پارٹی کے تمام اراکین کو مطلع کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کی حد تک سپیکر ملاقاتیں ہوں گی۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔