جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ تعینات
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
وزیراعظم نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ تعینات ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔جسٹس سردار لیاقت کی حلف وفاداری کی تقریب 9 جون شام 5 بجے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر ہائیکورٹ تعینات جسٹس سردار لیاقت حسین چیف جسٹس آزاد
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے وکیل کو اے ٹی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت براہ راست بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی، فواد چوہدری ٹرائل کورٹ میں بری کرنے کی درخواست دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں گواہ آپ کے حق میں ہیں تو آپ کیوں فکر مند ہیں؟
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔