عمران خان کی رہائی سے متعلق علی امین گنڈاپورکی جانب سے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا عمران خان رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے جب کہ ہم عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات تقریبا 2 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کی تحریک کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارے صوبے کا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے اور اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں فنڈز انسانی فلاح پر لگانے کا حکم دیا ہے، بانی نے ہمیشہ کہا کہ فنڈز کو ہیومن ڈویلپمنٹ پر لگانا ہے، ہم ممبرز کو جو فنڈز دیتے تھے اب براہ راست نہیں دیں گے بلکہ ممبرز کو اسکیم دیں گے اور ایک کمیٹی اس کی اسکروٹنی کے بعد فنڈز کو منظور کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک پارٹی کا لیڈر ناحق جیل میں ہے، زیادتی ہے کہ ہمیں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اب بھی وہی ڈرامے بازی ہورہی ہے، پراسیکیوٹر کہہ رہا تھا کہ رات پتا چلا ہے کہ آج پیشی ہے، پراسیکیوشن تاخیر کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ آزاد نہیں ہے، عدلیہ سے کوئی امید نہیں ہے، کہیں سے نہیں لگ رہا کہ آزاد فیصلے ہوں گے اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔
مزید کہا ’بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے کیسز میں کچھ نہیں ہے، عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار ہے، عدلیہ جب آزاد ہوگی تو یہ کیسز کچھ بھی نہیں ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، ہم نے تحریک سڑکوں پر کرنی ہے، انہوں نے ہمیں گولیاں ماری یہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں، تاہم ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ عوام کریں گے جب کہ ہماری تحریک بڑے صبر اور برداشت کے بعد چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے اس ملک کو تباہ کر رہے ہیں، اس ملک میں انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا اور ان کے فیصلوں سے ملک نیچے جا رہا ہے، انہوں نے باریاں لے کر ملک اور معیشت کو تباہ کردیا اور اب انہوں نے ترامیم کرکے قانون اور آئین کا کباڑہ کردیا۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو 14ماہ سے نظر بند کر رکھا ہے یہ بے غیرتی کی انتہا ہے، آج تک کسی کی بیوی کے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام ہوتے رہے ہوں گے،لیکن خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمیں غلام بنا لیں گے، ہمیں اللہ نے بحثیت مسلمان اور پاکستانی آزاد پیدا کیا ہے، ہم اس ملک میں آزاد پیدا ہوئے ہیں غلامی برداشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون، عدالتوں اور نظام سے امید رکھی لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈے کے زور پر غلام بنائیں گے تو ہم ڈنڈے کے مقابلے میں ڈنڈہ ماریں گے،گولیوں کے مقابلے میں گولیاں چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی ہماری نسلوں کے لئے اتنی بڑی قربانی دے رہا ہے ایسے مواقع قوموں کو دوبارہ نہیں ملتے ، اب ہمیں زور بازو سے شکست دینی پڑے تو ہم ایسے نظام کو شکست دیں گے اس نظام کو جو ہمیں غلامی کی جانب لے جا رہا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ جو حقوق کی جنگ ہے وہ بھی کافی حد تک جیت رہے ہیں، این ایف سی کا اجلاس اگست میں بلایا جائے گا جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات بڑی واضح ہے کہ پاکستان کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان شاید تحریک کے حوالے سے مزید کوئی کمیٹی بھی بنانے لگے ہیں، میں بھی اسی احتجاج اور تحریک کا حصہ ہوں جب کہ میں چیف منسٹر کا پروٹوکول استعمال کروں گا، مجھے کوئی گولی ٹھوکے گا تو مجھے بچانے والے بھی اس کو گولی ٹھوکیں گے، میں بطور وزیر اعلی آئین کے مطابق اپنا اختیار ٹھوک کر استعمال کروں گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ علی امین حوالے سے کہ ہمیں رہے ہیں نہیں ہے کے ساتھ اس ملک کے بعد دیں گے
پڑھیں:
ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر حکیم بابر سے متعلق مبینہ زہر خوری کیس میں نامزد ملزم صفدر کے بھائی ملک سلیم کھوکھر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملک سلیم کھوکھر نے دعویٰ کیا کہ محمد افضل عرف حکیم بابر نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے خود کو زہر خورانی کا شکار ظاہر کرنے کا ڈرامہ رچایا، اسپتال کی رپورٹ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکیم بابر کو کسی قسم کا زہر نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکیم بابر نشے کے عادی ہیں اور کسی مبینہ اوور ڈوز کے واقعے کو ان کے خاندان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کے خاندان کا حکیم بابر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی موجود نہیں۔
ملک سلیم کھوکھر انکشاف کیا کہ حکیم بابر کا اصل نام افضل ہے اور وہ کوئی مستند حکیم نہیں بلکہ تعلیمی طور پر بھی میٹرک پاس نہیں ہیں، جھوٹے مقدمے کی وجہ سے میرا خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رات کے وقت پولیس کی جانب سے دو بار گھر پر چھاپے مارے گئے، کو ہراساں مت کیا جائے۔
انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ کیس کی شفاف اور میرٹ پر انکوائری کی جائے اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ