بھارت آنےوالی نسلوں کو پانی کیلئےجنگوں پر مجبورکررہا ہے؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سٹی 42: واشنگٹن میں سابق وزیر خارجہ اورسفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکی صدر بھی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر عالمی تنازع ہے
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا بھارت آنےوالی نسلوں کو پانی کیلئےجنگوں پر مجبورکررہا ہے،بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کے پانی کے حق پر حملہ کررہا ہے،بھارت کہتا تھا مقبوضہ کشمیراندرونی معاملہ ہے،امریکی صدر نے کہہ دیا کشمیر عالمی تنازع ہے،پانچ دن کی جنگ کےبعد بھارت نے کشمیر کودوطرفہ تنازع کہنا شروع کردیا،پہلگام واقعہ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،بھارت اگر بات ہی نہیں کرے گا تو مسئلے حل کیسے ہوں گے؟بھارت بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کی مدد کررہا ہے، پاکستان خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں دہشتگردوں سے نبردآزما ہے، اب امریکی صدر بھی کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر عالمی تنازعہ ہے ، بھارت کو پاکستان سے ہزاروں مسائل ہوں گے لیکن مذاکرات سے انکار پر مسلہ ہوگا ، بھارت تنازعات پر بات نہیں کرتے گا تو حل کیسے ہوں گے ، پاکستان نے بھارت کو غیر جانبدرانہ عالمی انکوائری کی پیش کش کی ، کشمیر کے تنازعے کو حل کئے بغیر مستقل امن حاصل نہیں کیا جاسکتا ، میرا یقین ہے کہ کشمیریوں کو حق خود اردایت ملنا چاہے ،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق ملنا چاہے ، یہ کہنا غلط ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی واقعہ پاکستان سے ہوتا ہے ،کشمیری عوام ظلم برداشت کررہے ہیں تو ردعمل بھی دیں گے ، بھارت کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر بات ہوگی کیونکہ دونوں ممالک میں یہ ہی تنازعہ ہے ، مقبوضہ کشمیر کی پوری آبادی کو قید نہیں رکھا جاسکتا ، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ فراہم کرتا ہے ، بلوچستان میں اسکول بس پر حملہ بی ایل اے کے مجید گروپ نے کیا ،
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔