City 42:
2025-11-03@00:33:58 GMT

پاک ،بھارت جنگ بندی دیرپا نہیں: بلاول بھٹو

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

ویب ڈیسک :پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔

 چینی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسا فورم ہو جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ غیرقانونی حملے کیے، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے عالمی برداری کا کردار قابل تعریف ہے۔

صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 انہوں نے کہا کہ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے بلاول نے بھارت کو غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی۔

 پی پی چیئرمین  نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی طویل فہرست ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اسکی جڑ تک پہنچنا ہوگا۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، عالمی برداری اسے نظرانداز نہیں کرسکتی۔

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

 ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر باہمی مذاکرات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے، سندھ طاس معاہدے پر فی الحال مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے، دیرپا جنگ بندی کیلئے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے۔

  دیرپا جنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، دیرپاجنگ بندی کیلئے آبی معاہدے کا بھی حل ہونا ضروری ہے۔
 
 

ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بھارت جنگ بندی جنگ بندی کیلئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کا کہنا

پڑھیں:

بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی )وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں تو مودی چپ ہی کر گیا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طورخم بارڈر غیر قانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کےلیے کھولی گئی ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے یہ لوگ دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر چیز معطل ہے، ویزا پراسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی یہ پراسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں، پہلے تو غیر قانونی مقیم افغانیوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا، اس کا مؤقف تھا کہ یہ مسئلہ پاکستان کا ہے، اب اس کی بین الاقوامی سطح پر اونر شپ سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں ہوئی گفتگو میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر افغانستان سے کوئی غیر قانونی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کا ہرجانہ دینا ہو گا، ہماری طرف سے تو کسی قسم کی حرکت نہیں ہو رہی، سیز فائر کی خلاف ورزی ہم تو نہیں کر رہے، افغانستان کر رہا ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان تاثر دے رہا ہے کہ ان سب میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس ثالثی میں چاروں ملکوں کے اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے گفتگو کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ساری قوم خصوصاً کے پی کے عوام میں سخت غصہ ہے، اس مسلئے کی وجہ سے کے پی صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، قوم سمیت سیاستدان اور تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا فوری حل ہو، حل صرف واحد ہے کہ افغان سر زمین سے دہشت گردی بند ہو۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ریاستیں سویلائزڈ تعلقات بہتر رکھ سکیں تو یہ قابلِ ترجیح ہو گا، افغانستان کی طرف سے جو تفریق کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اسے پوری دنیا سمجھتی ہے، جو نقصانات 5 دہائیوں میں پاکستان نے اٹھائے ہیں وہ ہمارے مشترکہ نقصانات ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے پراکسی وار کے ثبوت اشرف غنی کے دور سے ہیں، اب تو ثبوت کی ضرورت ہی نہیں کیونکہ سب اس بات پر یقین کر رہے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ثبوت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے،خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • ہم کشمیر میں حکومت بنانے اور سنبھالنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا