مسئلہ کشمیر کے حل سے دیگر تنازعات کے راستے بھی ہموار ہو سکتے ہیں، راجہ مظفر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے، راجہ مظفر نے 1964ء سے معطل سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ بامعنی بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر کشمیری رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے قائم مقام چیئرمین راجہ مظفر نے بھارت اور پاکستان کے امریکا میں موجود وفود سے خطے کے دیرپا امن کے لیے پُرامن حل کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور اور پاکستانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے نام اپیل کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت پر زور دیا کہ حوصلے اور دوراندیشی کے ساتھ آگے بڑھیں، کیونکہ اس وقت کی گئی جرات مندانہ قیادت مستقبل کا رخ بدل سکتی ہے۔ کشمیر کو برادرانہ تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے راجہ مظفر نے کہا کہ کشمیر میں پائیدار امن ہی وہ کنجی ہے جو اس مسئلے کے حل کی کھڑکی کھول سکتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا حل بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے حل سے دیگر تنازعات کا راستہ بھی ہموار ہو سکتا ہے۔تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے، راجہ مظفر نے 1964ء سے معطل سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا تاکہ بامعنی بات چیت کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کشمیریوں کی آزادی کی امنگوں کے نمائندے کے طور پر یاسین ملک کو تسلیم کیا جائے اور شیخ عبداللّٰہ کے ساتھ ماضی میں ہونے والے مذاکرات کی طرز پر بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ راجہ مظفر نے دونوں ممالک کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ انتہا پسندی سے کنارہ کشی اختیار کریں اور مکالمے کو کامیابی کا واحد راستہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ہم ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔