سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے جو پوری دنیا کےمسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے،حج کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے،حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔
مناسکِ حج، قربانی، صبر اور اطاعتِ الٰہی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے،حج اتحاد، مساوات، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے،حجاج اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتے ہیں،حضرت ابراہیمؑ علیہ سلام کی قربانی کی سنت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے،سنت ابراہیمی ہمیں اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی نےحج 2025 کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد دی اور کہا کہ لاکھوں حجاج کے لیے سہولیات فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے عظیم موقع پر مسلم امہ کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار کو نہیں بھولنا چاہیے،مسلم امہ سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں اوحج کے موقع پر امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعا گو ہوں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔