سینئر صوبائی وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بین الاقوامی دورہ کے دوران پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں اقوام عالم کو باور کروایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی دنیا کے سامنے نہایت اعتماد اور دلیل کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ واضح کرے، بلاول بھٹو نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کا موقف بلاول بھٹو نے پیش کیا نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن

ملاقات میں صوبائی وزیر نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے، شرجیل میمن
  • عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بیرسٹر سیف
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • بارشوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان مسئلہ فلسطین کیلئے اصولی موقف اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسحاق ڈار
  • بارش کی تباہ کاریوں کیخلاف کسی صوبے کو مدد چاہیے تو حاضر ہیں، شرجیل میمن
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • شدید بارشیں، سیلاب،کسی بھی صوبے کو ضرورت پڑی تو امداد کیلئے حاضر ہیں:شرجیل میمن