کراچی: دکان میں کمپریسر پھٹنے سے دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن میں دکان کے اندر کمپریسر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ زخمیوں کی شناخت 50 سالہ انور اور 40 سالہ نعیم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اورنگی ٹاؤن دس نمبر منگل بازار کے قریب قائم فریج کی دکان میں اس وقت پیش آیا جب کمپریسر کو کاٹا جا رہا تھا۔
اس دوران کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے ٹکڑے لگنے سے دو افراد زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب کار پارکنگ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا ہوا تھا جبکہ اس کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہیں، زخمیوں اور مرنے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔