تھائی لینڈ میں پیش آنے والا ایک انوکھا اور حیرت انگیز واقعہ عوام کی دلچسپی کا مرکز بن گیا، جب 4 ٹن وزنی ایک دیوہیکل ہاتھی اچانک ایک سپر مارکیٹ میں جا گھسا اور میٹھے چاول کے کیکس اور انڈوں کا مزے سے لطف اٹھا کر واپس چلتا بنا۔

تھائی میڈیا کے مطابق ’پلائی بیانگ لیک‘ نامی 25 سالہ نر ہاتھی، چاول کی خوشبو اور انسانی خوراک کی تلاش میں قریبی جنگل سے نکل کر ایک اسٹور میں داخل ہوا۔ دکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ہاتھی قریباً 10 منٹ تک دکان میں گھومتا رہا، اشیائے خور و نوش کی تلاش میں مختلف شیلف کھنگالتا رہا اور بالآخر میٹھے چاول کے کیکس اور مرغی کے انڈے کھا کر تسلی سے واپس روانہ ہو گیا۔

Meanwhile in Thailand,
a wild elephant who was searching for food meandered into a supermarket in Nakhon Ratchasima.

Fortunately, the shopkeeper was nearby to usher the 25-year-old bull named Plai Biang Lek back outside.

Wildlife rangers who had been alerted to the issue… pic.twitter.com/o86TwCNRIq

— Faerie ???? (@LiquidFaerie) June 3, 2025


دکان دار کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ ہماری دکان میں کوئی ہاتھی آیا ہو۔ پہلے تو تشویش ہوئی کہ کہیں وہ دکان ہی نہ الٹ دے، لیکن خوش قسمتی سے نقصان معمولی ہوا۔ حیرت اس بات پر ہوئی کہ ہاتھی نے میٹھے کیک اور انڈے پسند کیے، ورنہ وہ عام طور پر نمکین چیزوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ رہی کہ کھانے کی تلاش میں مگن یہ بھاری بھرکم مہمان ایک تنگ گلی میں چھت سے ٹکرا کر کچھ دیر کے لیے پھنس بھی گیا۔ مگر دکان دار کی حاضر دماغی اور مقامی افراد کی مدد سے اسے واپس باہر نکال دیا گیا۔ مجموعی طور پر ہاتھی نے صرف ایک ہزار تھائی بھات (قریباً ساڑھے 8 ہزار پاکستانی روپے) کا نقصان پہنچایا اور ظاہر ہے، بغیر بل ادا کیے رخصت ہوا۔

واقعے کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ہاتھی کو قریبی جنگل میں واپس منتقل کر دیا۔ ساتھ ہی علاقے کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے تاکہ وہ دوبارہ ایسی مہم جوئی پر نہ نکلے۔

ماہرین کے مطابق تھائی لینڈ میں اس وقت قریباً 3 ہزار 5 سو جنگلی ہاتھی موجود ہیں، اور اب یہ معمول بنتا جا رہا ہے کہ وہ انسانی خوراک کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ جنگل کے پتے اور روایتی غذا ان کے لیے پرکشش نہیں رہی، اور وہ گھروں، دکانوں اور یہاں تک کہ گاڑیوں میں موجود خوراک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے مطابق ایک بالغ ہاتھی کو روزانہ اوسطاً 150 کلوگرام خوراک درکار ہوتی ہے، جو شاید اب جنگل میں دستیاب نہیں یا شاید اب ہاتھیوں کا ذائقہ ہی بدل گیا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی تلاش میں کے مطابق

پڑھیں:

سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن

سٹی42: سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف جامع آپریشن جاری،   صوئے آصل روڈ پر اس آپریشن کے دوران مختلف غیر قانونی سکیموں کو مسمار کردیا گیا۔

 اس کارروائی میں نگرانی ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ وَن محمد نفیس نے کی۔  پوش ہاؤسنگ سکیم، اربن فارمز ہاؤسنگ سکیم، اور ہیون فارمز ہاؤسنگ سکیم شامل تھیں جن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

اس کے علاوہ الصفہ ہومز، گلبرگ پارک ہاؤسنگ سکیم، حماد گارڈن اور ایگل ہومز میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں، آریئن فلائی اوور کے قریب غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کی بھی نشاندہی کر کے اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اذان پارک، مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن، رائل سٹی اور رانا گارڈن میں بھی غیر قانونی زمین کی تقسیم پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ غیر قانونی سکیموں کے خلاف یہ ڈیمولیشن آپریشنز مسلسل جاری رہیں گے تاکہ لاہور میں منصوبہ بندی اور زمین کے غیر قانونی استعمال کو روکا جا سکے اور شہریوں کو قانونی اور محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے۔ ان آپریشنز کا مقصد شہر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنا ہے۔
 
 

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

متعلقہ مضامین

  • اگست کے دوران ٹیکسٹائل، خوراک، پیڑولیم اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز کی ایکسپورٹ میں کمی
  • بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
  • محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • ‘نینو بنانا’ ایڈیٹنگ ٹول کی وجہ سے گوگل جیمنی ایپ اسٹور پر پہلے نمبر پر آنے میں کامیاب
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ