امیر ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ شادی کیلئے والدہ سے اُدھار پیسے کیوں لے رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
دنیا کے مقبول ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے قرض لینے کا انکشاف کر دیا۔
جمی ڈونلڈسن المعروف "مسٹر بیسٹ” نے حال ہی میں اپنی مالی صورتحال سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ امیر ترین ہونے کے باوجود ان کے پاس ذاتی طور پر بہت کم رقم موجود ہے کیونکہ وہ اپنی آمدنی کا بیشتر حصہ دوبارہ اپنے یوٹیوب کنٹینٹ میں سرمایہ کاری کیلئے لگا دیتے ہیں۔
مسٹر بیسٹ نے کہا کہ ان کی کمپنیوں کی مجموعی مالیت تو اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے، تاہم ذاتی بینک اکاؤنٹ میں رقم کی کمی کی وجہ سے انہیں اپنی شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے رقم ادھار لینا پڑے گا۔ ان کے مطابق وہ صرف کاغذوں پر اربوں کے مالک ہیں۔
یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر ہیں جن کو ان کے انعامی مقابلوں، سماجی فلاحی منصوبوں اور ریئلٹی شو سیریز "Beast Games” کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر بیسٹ کی 2024 میں ان کی گرل فرینڈ جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئٹر تھییا بوئسن کے ساتھ منگنی ہوئی اور اب دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں جس کا ان کے مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔