بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین کے سامنے بھارتی آبی جارحیت کا مقدمہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اگر بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین سے ملاقات ہوئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ری پبلکن پارٹی کے جیک برگ مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹام سوازی و دیگر سے ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین کے سامنے بھارتی آبی جارحیت کا مقدمہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اگر بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بغیر ثبوت الزام لگا کر حملہ کرنے کی بھارتی روش نریندر مودی کے جنگی جنون کا مظہر ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کسی صورت امن کی بات کرنے کو تیار نہیں۔ ملاقات میں دونوں اطراف سے خطے میں پائیدار امن اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، کانگریس اراکین نے پاکستان کے مؤقف کو سنا اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی پاکستان کے کے اراکین
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا شنگھائی کی فودان یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔