قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اُٹھادیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے کار لائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی! سلمان آغا سے متعلق نئی پیشگوئی

انہوں نے کہا کہ کسی کیلئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں البتہ کچھ اہم تبدیلیاں کرنی ہوں گی، جو فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ تکنیک میں آپکو کامیاب بناسکیں، یہ ایک دو دن میں نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے 13 مئی کو نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور معروف کوچ مائیک ہیسن کو نیا وائٹ بال کوچ مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ مائیک ہیسن

پڑھیں:

لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان
  • ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے حکومت کی نئی اسپورٹس پالیسی درد سر، راجر بنی کی صدارت خطرے میں
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟
  • عدالتی اصلاحات کا ہر قدم سائلین کی ضروریات اور توقعات کے مطابق اٹھایا جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • ملک کی تاریخ میں پہلی بار روئی کی درآمدات، مقامی پیداوار سے بڑھ گئی
  • لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا