پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار؛ عالمی بینک
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سٹی 42:عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کردی
عالمی بینک کاکہنا ہے کہ پاکستان میں شدید غربت کی نئی حد 3 ڈالرز یومیہ مقرر کی گئی تھی ، پاکستان کی 16.5 فیصد آبادی خط غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی اس سے قبل شدید غربت کی حد 2.15 ڈالر روزانہ طے کی گئی تھی ۔لوئر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 4.
اپر مڈل انکم کلاس کے لیے غربت کی حد 8.30 ڈالرز یومیہ مقرر کی گئی ،پاکستان کی 88.4 فیصد آبادی اپر مڈل انکم کلاس میں داخل ہوگئی ،غربت کی حد کے تازہ اعداد و شمار 2021 کی قوت خرید کے ڈیٹا پر تیار کیے گئے،پاکستان میں غربت کی قومی شرح کے اعداد و شمار کو تبدیل نہیں کیا گیا ،
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کی غربت کی حد مڈل انکم کی گئی
پڑھیں:
چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
---فائل فوٹوزچین میں تیار کی جانے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی۔
پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ 5 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کا حصہ 8 آبدوزیں 2028ء تک مکمل طور پر پاکستان کے بیڑے میں شامل ہو جائیں گی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے مطابق چار آبدوزیں چین میں اور باقی پاکستان میں تیار کی جائیں گی جس سے مقامی تکنیکی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ یہ آبدوزیں بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنائیں گی۔
اِن کا کہنا تھا کہ چینی دفاعی ساز و سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہوا ہے جبکہ پاک بحریہ اب مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ نظاموں اور الیکٹرانک وارفیئر میں بھی چین کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔