پاکستان کا جرأت مندانہ مؤقف پیش کرنے پر شرجیل میمن کا بلاول بھٹو کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بین الاقوامی دورے کے دوران پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری پورے خطے کے لئے امید کی کرن ہیں، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مؤقف جس دلیری، فہم و فراست اور سیاسی تدبر سے پیش کیا، وہ قابل تحسین ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں اقوام عالم کو باور کروایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی دنیا کے سامنے نہایت اعتماد اور دلیل کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ واضح کرے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن کے لئے ہمسایہ ممالک سے بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر چیئرمین بلاول بھٹو نے نہ صرف کشمیری عوام کی آواز بلند کی بلکہ بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف بھرپور سفارتی دفاع بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا نے کہا کہ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز