زرمبادلہ کے ذخائر میں 70 لاکھ ڈالرز کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 70 لاکھ ڈالر کمی سے 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 30 مئی تک کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 مئی تک زرمبارلہ کے ذخائر 70 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 11 ارب 50 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔
اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 59 کروڑ 77 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 8 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے لاکھ ڈالر کے ذخائر
پڑھیں:
صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں