ملک بھر میں عید الاضحی (کل )مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد/لاہور/کراچی /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ملک بھر میں عید الاضحی کل ( ہفتہ ) مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھرکی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے اجتماعات ہوں گے جس میں ملک و قوم کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد ، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔
عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید سنت ابرہیمی کی یاد میں اللہ تعالی کے حضور جانوروں کی قربانی دیں گے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ نمازیوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جبکہ نماز کے اجتماعات کے مقامات کے قریب پارکنگ کو ممنوعہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب خیبر پختونخوا ہ میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین نے جمعہ کے روز عیدالاضحی منائی جبکہ بوہری برادری نے بھی عید الاضحی منالی ۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا ہ کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی ہے، حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحی ادا کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عید الاضحی
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 1372 تک پہنچ گئی
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر میں مجموعی تعداد 1372 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت شہر میں متاثرہ 35 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں سال کے دوران اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے کتنے کیس رپورٹ ہوئے؟
صحت کے حکام نے بتایا کہ 17 لاکھ 81 ہزار 469 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 229,761 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4,752 مقدمات درج کیے گئے اور 1,910 مقامات کو سیل کیا گیا۔
اس کے علاوہ، 3,672 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے اور جرمانے کی مد میں 1 کروڑ 13 لاکھ 54 ہزار 7 روپے عائد کیے گئے، تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی
محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانی کے جمع ہونے والے مقامات صاف کریں اور ذاتی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈینگی